ایف بی آر نے ایسی معلومات لازمی قراردیدیں کہ اپوزیشن پارٹیز بھی پریشان ہوجائیں

 چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے متنبہ کیا ہے کہ نئے ٹیکس ریٹرن فارم میں بیرون ملک اقامہ سے متعلق تفصیل فراہم نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، یاد رہے کہ نوازشریف کو اقامہ رکھنے پر نااہل کیا گیا تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نے یواے ای اتھارٹی کی طر ف سے جاری کردہ اقامہ کے غلط استعمال کا معاملہ یواے ای سے اٹھا دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے بتایا ہے کہ پاکستان عرب امارات کے ٹیکس ریذیڈینشل اسٹیٹس رکھنے والے پاکستانیوں کے بارے میں یو اے ای رجسٹری کے ساتھ یہ معاملہ اٹھارہا ہے۔چیئرمین ایف بی آر نے متبنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس 2019ء کے ریٹرن میں کنٹرول فارن کمپنی کی تفصیلات دینی ہوں گی، ٹیکس ریٹرن میں بیرون ملک اقامہ سے متعلق تفصیل فراہم نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

FBRFBR new tax formایف بی آر نے ایسی معلومات لازمی قراردیدیں کہ اپوزیشن پارٹیز بھی پریشان ہوجائیں
Comments (0)
Add Comment