افغانستان نے فضائی حدود بند نہ کرنے کی التجا

افغانستان نے پاکستان سے فضائی حدود بند نہ کرنے کی التجا کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بند کرنے پر غور کا فیصلہ کیا ہے،جس پر افغان حکام نے پاکستان حکام سے رابطہ کیا ہے ،افغان صدر اشرف غنی کے مشیر وں نے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا ہے ، افغانستان نے پاکستان سے فضائی حدود اور طور خم سرحد بند نہ کرنے کی التجاکردی،افغان حکام کا کہناہے کہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے افغانستان کو نقصان ہوگا،افغانستان کو پہنچنے والا نقصان صدارتی انتخابات پر براہ راست اثرانداز ہوگا۔

afghan president ashraf ghaniافغان صدر اشرف غنیافغانستان نے فضائی حدود بند نہ کرنے کی التجاپاکستان کا بھارت کیلئے فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ
Comments (0)
Add Comment