اسلام آباد ہائیکورٹ نے شبر زیدی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد کردی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شبر زیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا، عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریکوڈک کے کیس میں جو کچھ ہوا پتہ ہے الزام کس پر آیا؟،پبلک میں عام ہے معیشت کے حالات برے چل رہے ہیں ،عدالت ایگزیکٹو اختیارات میں مداخلت نہیں کرے گی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں شبر زیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کیس کی سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی،درخواستگزار نے موقف اختیار کیاکہ شبر زیدی کی تعیناتی میں آرٹیکل 240 اور 242 کی خلاف ورزی ہوئی ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا عدالت معاشی صورتحال کو کنٹرول کرسکتی ہے؟ملک میں معاشی بحران ہے عدالت کیوں مداخلت کرے؟اسلام آباد ہائیکورٹ نے شبر زیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریکوڈک کے کیس میں جو کچھ ہوا پتہ ہے الزام کس پر آیا؟،پبلک میں عام ہے معیشت کے حالات برے چل رہے ہیں ،عدالت ایگزیکٹو اختیارات میں مداخلت نہیں کرے گی ،ارکان قومی اسمبلی کوکہیں معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں،تعیناتی کالعدم قراردے دیں توالزام ہم پرآئےگا،عدالت معیشت کی موجودہ صورتحال کابوجھ نہیں لے سکتی،عدالت نے کہا کہ ایگزیکٹو نے کچھ سوچ کران کی تعیناتی کی ہوگی،ایگزیکٹواورپارلیمنٹ عوام کے سامنے جوابدہ ہے۔

chairmain FBRchairman fbr shabbar zaidiاسلام آباد ہائیکورٹ نے شبر زیدی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد کردیریکوڈک کے کیس میں جو کچھ ہوا پتہ ہے، الزام کس پر آیا؟شبر زیدی کی بطور چیئرمین ایف بی
Comments (0)
Add Comment