آصف زرداری کو جیل میں اے سی کی سہولت نہ دینے کےخلاف توہین

سابق صدر آصف زرداری کو جیل میں اے سی کی سہولت نہ دینے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کو اے سی کی سہولت نہ دینے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،سابق صدر کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود اے سی اور فریج کی سہولت نہیں دی گئی، آصف زرداری کو اے کی سہولت نہ دے کر عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی، سابق صدر آصف زرداری نے روسٹرم پر جج راجہ جواد عباس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس سے قبل بھی جیل میں اے سی کی سہولت دی گئی تھی،جج راجہ جواد عباس نے استفسار کیاکہ اسی جیل میں آپ کو اے سی کی سہولت دی گئی تھی،سابق صدر نے کہا کہ اس عدالت اور تمام عدالتوں میں یہ سہولتیں دی گئی تھیں،احتساب عدالت اسلام آباد نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Asif Ali ZardariNo AC service in jailآصف زرداری کو جیل میں اے سی کی سہولت نہ دینے کےخلاف توہیناے سی کی سہولت نہ دینے کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
Comments (0)
Add Comment