پاکستان اور بھارت سلامتی کونسل کے رکن نہ ہونے کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے

مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہونے جارہاہے جس میں پاکستان اور بھارت سلامتی کونسل کے رکن نہ ہونے کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے کل ارکان کی تعداد 15 ہے جس میں پانچ مستقل اور 10 غیر مستقل رکن شامل ہیں، مستقل رکن ممالک میں امریکہ ، روس ، چین ، فرانس اور برطانیہ شامل ہیں جبکہ غیر مستقل ارکان میں بیلجیئم ، آئیوری کوسٹ ، ڈومنیکن رپبلک ، جرمنی ، گنی ، انڈونیشیاء، کویت ، پیرو ، پولینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں ۔اقوام متحدہ کے سیاسی شعبے کا محکمہ اور اقوام متحدہ کا امن مبصر گروپ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دے گا ۔ اجلاس میں اسلام آباداورنئی دہلی میں سفارتی مشنزکی رپورٹس اجلاس میں رکھی جائیں گی ،مقبوضہ کشمیرمیں حالیہ بھارتی اقدامات اورصورتحال پربحث ہوگی ۔سلامتی کونسل کے اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کے خط کابھی جائزہ لیاجائے گا۔یاد رہے کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں آخری مرتبہ 1971 میں زیر بحث آیا تھا ۔

narendra modiPM Imran Khansalamti councilUnited Nations Security Councilپاکستان اور بھارت سلامتی کونسل کے رکن نہ ہونے کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوں گےمسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل
Comments (0)
Add Comment