منی لانڈرنگ اور پارک لین کیس کی سماعت

احتساب عدالت اسلام آباد نے منی لانڈرنگ اور پارک لین کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 19 ستمبر تک ملتوی کردی، ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ درخواستیں میں سن لیتا ہوں، لیکن کیس متعلقہ جج ہی سنیں گے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ اور پارک لین کیس کی سماعت ہوئی، ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے ریفرنسز کی سماعت کی ،آصف زرداری اورفریال تالپور کوڈیوٹی جج کے روبرو پیش کردیاگیا، جج راجہ جواد عباس نے کہا کہ متعلقہ جج ریفرنسز کو سن رہے ہیں، وہی سماعت کریں گے،درخواستیں میں سن لیتا ہوں، لیکن کیس متعلقہ جج ہی سنیں گے،احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی،ڈیوٹی جج احتساب عدالت راجہ جواد عباس نے سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی ،عدالت نے حاضری لگا کر آصف زرداری اور فریال تالپور کو واپس بھیجنے کا حکم دےدیا۔

Asif Ali Zardariasif ali zardari money laundering caseبغیر کارروائی کے 19 ستمبر تک ملتویمنی لانڈرنگ اور پارک لین کیس کی سماعت
Comments (0)
Add Comment