رانا ثنااللہ کو جیل میں گھر کا کھانا

سیشن عدالت نے سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ کی جیل میں گھر کا کھانا دینے کی درخواست پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے رانا ثناءاللہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے عدالتی فیصلے کی کاپی فوری طور پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو ارسال کر دی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ رانا ثناءاللہ دل کے مریض ہیں، انہیں گھر کا پرہیزی کھانا دیا جائے، جیل کا کھانا رانا ثنائ اللہ کے لیے مضر صحت ہے۔

rana sanaullahرانا ثنااللہ کو جیل میں گھر کا کھانا ملے گاعدالت نے فیصلہ سنا دیا
Comments (0)
Add Comment