نومبرکے وسط میں چین سے نئے تجارتی معاہدے پردستخط ہوجائیں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نومبرکے وسط میں چین سے نئے تجارتی معاہدے پردستخط ہوجائیں گے،ایشیاپیسیفک اقتصادی تعاون اجلاس پرچینی صدرسے ملاقات ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکااورچین بہت سی چیزوں پرکام کررہے ہیں، دونوں ملک ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں،امریکی صدر نے کہا کہ نومبرکے وسط میں چین سے نئے تجارتی معاہدے پردستخط ہوجائیں گے،ایشیاپیسیفک اقتصادی تعاون اجلاس پرچینی صدرسے ملاقات ہوگی۔

دریں اثنا امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے سی این این کوجانب دارانہ رپورٹنگ پرہرجانے کااعلان کردیا،ڈونلڈٹرمپ کے وکیل نے سی این این کے صدراور ایگزیکٹو سٹاف کو خط لکھاہے ،امریکی صدر کا کہنا ہے کہ سی این این نے جانب دارانہ رپورٹنگ کرکے مالی نقصان پہنچانے کی کوشش کی،سی این این نے مواخذے پر جانب دارانہ رپورٹنگ کی۔

AmericaCHINADonald TrumpDonald Trump Talking about ChinaTrade deal from Chinaنومبرکے وسط میں چین سے نئے تجارتی معاہدے پردستخط ہوجائیں گے
Comments (0)
Add Comment