تیاریوں کا آغاز پاکستان اور سری لنکا سیریز کیلئے

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے رواں ماں پاکستان میں شیڈول سیریز کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے اور اتنے ہی ٹی20 میچوں کی سیریز 27ستمبر سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو گی۔

ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا کیمپ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں لگایا گیا ہے جس میں طلب کیے گئے تمام 20 کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی۔

سری لنکن ٹیم کا دورہ پاکستان کے لیے کیمپ کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں لگایا گیا ہے جس میں سیریز کے حوالے سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوران کھلاڑی نماز ادا کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
سری لنکن اسپنر داسن شناکا آر پریماداسا اسٹیڈیم میں باؤلنگ پریکٹس کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
کیمپ کے دوران دو ٹیمیں بنا کر ان کے درمیان میچ بھی کرایا گیا— فوٹو: اے ایف پی
سری لنکن کوچ رمیش رتنائیکے اور کپتان کہیرو تھری مانے کیمپ کے دوران سیریز کے لیے حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا آغاز 27ستمبر سے ہو گا— فوٹو: اے ایف پی
Pakistan cricket teampakistan sri lanka t20 match preparationتیاریوں کا آغاز پاکستان اور سری لنکا سیریز کیلئے
Comments (0)
Add Comment