بھارت کا چاند پر اترنے کا مشن پھر فیل

بھارت کی چاند پر اترنے کی دوسری کوشش بھی ناکام ہوگئی اور خلائی مشن کا رابطہ چاند پر لینڈنگ سے چند منٹ پہلے منقطع ہوگیا جس کے بعد وزیراعظم نریندر مودی مایوس ہوکر خلائی مرکز سے چلے گئے۔بھارت کے خلائی مشن چندریان ٹو سے موصول ہونے والے سگنل چاند پر لینڈنگ سے چند منٹ منقطع ہوگئے۔بھارتی سپیس ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وکرم لینڈر معمول کے مطابق مشن پر رواں دواں تھا لیکن چاند کی سطح سے 2.1 کلومیٹر کے فاصلے پر رابطہ منقطع ہوگیا ، اس سلسلے میں ڈیٹا کا جائزہ لیا جارہا ہے۔چاند پر لینڈنگ کا منظر دیکھنے کےلئے بھارتی وزیراعظم مودی بھی سپیس ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر میں تھے ، جب انہیں بتایا گیا کہ سگنل منقطع ہوگیا ہے تو مودی مایوس ہوکر وہاں سے چلے گئے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق بھارت کا چاند مشن بظاہر ناکام ہوگیا ہے، وہ چاند کے قطب جنوبی پر لینڈنگ کرنے والا پہلا ملک بننا چاہتا تھا۔ اس سے قبل 2008 میں بھی بھارت کا چاند مشن ناکام ہوگیا تھا جب کہ امریکا، روس اور چین چاند کی سطح پر کامیاب لینڈنگ کرچکے ہیں۔

Indian mission landing on the moon failednarendra modiبھارت کا چاند پر اترنے کا مشن پھر فیلودی مایوس ہو کر خلائی مرکز سے چلے گئ
Comments (0)
Add Comment